پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک،ا یس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

پولیس مقابلہ میں ڈاکو مارے گئے
کیپشن: police encounter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) شمالی چھاونی،گلدشت میں پولیس مقابلہ، پولیس مقابلے کی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ، پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے چھت پر چڑھ کر آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، شمالی چھاونی کے علاقہ گلدشت میں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی،ویڈیو میں ملزمان کو شہری کے گھر چھپےہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے چھت پر چڑھ کر آپریشن کیا۔
پولیس ملزمان کوسرینڈرکرنےکاکہتی رہی مگر ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ملزمان ہلاک ہوئے،مسلح ملزمان کی فائرنگ سےایس ایچ اوسرورروڈسمیت 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس مقابلے کے دوران ایک بچہ اورخاتون بھی فائرنگ سےزخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  کاہنہ میں گذشتہ ہفتےپولیس نے جعلی مقابلےمیں دوڈاکوؤں مارے تھے،  دونوں مبینہ ڈاکوؤں کوزندہ پکڑنےکےبعدفائرنگ کرکےمارا کیاگیاتھا۔  مقابلےکی موبائل فوٹیج منظرعام آگئیں تھی، جس کے بعد  آئی جی پنجاب انعام غنی نے جعلی مقابلے سےمتعلق تحقیقات کاحکم دے رکھاہے،  ڈی آئی جی انسپکشن اینڈاکاؤنٹی بیلیٹی یوسف ملک جعلی مقابلے کی انکوائری کررہےہیں۔

  پولیس نے واردات کےبعدفرارہوتےڈاکوؤں سےمقابلےکادعوی کیاتھا،  ڈاکوؤں کے قبضے سےارشدکاپرس اورشناختی کارڈبھی برآمدہوا تھا، واردات کےمدعی مقدمہ ارشدنے چارمیں سےدوڈاکوؤں کاحلیہ لکھوایا، پولیس مقابلے کےمقدمےمیں بھی صرف دوڈاکوؤں کےحلیہ جات درج ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer