ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں

Talal Chaudhry
کیپشن: Talal Chaudhry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری  کی والدہ  محترمہ کورونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئیں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

ذرائع  کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما  سابق وزیر  مملکت داخلہ طلال چوہدری کی والدہ محترمہ گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں، ان کا نجی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا،  مرحومہ کی نماز جنازہ آج 24 مارچ بروز بدھ بعد نمازِ عصر شام 4:30 بجے انکے آبائی گاؤں 65 گ ب (نزد اواگت) جڑانوالہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی،   گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  3 ہزار 301 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،  ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 965افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد6 لاکھ 37 ہزار 42 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664 ، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743 کیسز،  خیبرپختونخوا میں 81 ہزار 204 ، بلوچستان میں 19 ہزار 374 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 53 ہزار 136 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 946 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer