ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق

 پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) فیکٹری ایریا کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے حکومتی اقدامات جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے شہریوں نے گھروں میں رہنے کے احکامات پر عمل درآمد کی بجائے قانون شکنی شروع کر دی، فیکٹری ایریا کے علاقے میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،  ڈی آئی جی آپریشنز نے پتنگ بازی کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔
20 سالہ نوجوان نوید راٹھور موٹرسائیکل پر جا رہا کٹی پتنگ کی ڈور نے آلیا. زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا مگر جاں بحق ہوگیا پولیس نے پتنگ اڑانے والے کی تلاش شروع کر دی تاہم ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر رانا ارحم کو معطل کر دیا.

Malik Sultan Awan

Content Writer