ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا پٹرول 15 روپےفی لٹر سستا کرنےکااعلان

وزیراعظم کا پٹرول 15 روپےفی لٹر سستا کرنےکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)وزیراعظم نے پٹرول اور ڈیزل 15 روپےفی لٹر سستا کرنےکااعلان کردیا، کہتے ہیں ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری طورپر100ارب روپےکےری فنڈدیں گے،بجلی کے300یونٹس استعمال کرنےوالے3ماہ میں بلوں کی ادائیگی کرینگے، غریبوں کو فی گھر 3 ہزار روپے دیں گے، یوٹیلٹی سٹورز کےلئے50 ارب روپے رکھےگئےہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاﺅن سے نمٹنے کیلئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیاہے،سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے جبکہ ٹیکس ریفنڈ کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے مہینہ دیں گے۔یہ سلسلہ 4 مہینے تک جاری رہے گا۔ اس مقصد کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں۔ پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے، تاکہ لوگ وہاں آکر لوگ کھانا کھا سکیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں ۔ ری پرکیورمنٹ کیلئے 280 ارب کی رقم رکھی گئی ہے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ حکومت پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں۔ اس سے حکومت کو 75 ارب کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین ماہ کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے۔ گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں۔انہوں نے کہا 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں۔ اشیاءخورو نوش پر ٹیکسز یا ختم کردیے ہیں یا کم ۔
وزاعظم نے کہا 100 ارب روپے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے رکھے ہیں، این ڈی ایم اے کیلئے 25 ارب رکھے گئے ہیں ، اس فنڈ سے ضروری کٹس اور دیگر اشیا باہر سے منگوئی جائیں گی، تعمیرات کے شعبے کیلئے بھی خصوصی پیکج تیار کر رہے ہیں۔شرح سودمیں ردوبدل کافیصلہ سٹیٹ بینک کرےگا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer