وکلاء کیلئے اچھی خبر، گاؤن پہننے کی شرط ختم

وکلاء کیلئے اچھی خبر، گاؤن پہننے کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک(ملک اشرف) موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی وکلاء کیلئے اچھی خبر، لاہور ہائیکورٹ میں گاﺅن پہن کر پیش ہو نے کی شرط ختم کردی گئی۔

گاؤن پہننے کی شرط چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ختم کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں وکلاءآج سے بغیر گاؤن پیش ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ 4 نومبر 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کے گاؤن پہننے پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد موسم سرما میں وکلاء لاہور ہائیکورٹ میں گاﺅن پہن کر پیش ہوتے رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے 14 روز کے لاک ڈاﺅن کے اعلان کے بعدکورونا سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کردیں،پنجاب کے تمام سیشن ججز کو دو ہفتوں کیلئے ضروری کیسز کی سماعت کیلئے ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا، ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین ججز کو ڈیوٹی سے استثنیٰ مل گیا،ایڈیشنل سیشن ججز درخواست ضمانت، بعد از ضمانت ، حبس بے جا کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

پنجاب کے سول ججز اور مجسٹریٹس عبوری ضمانت، ریمانڈ سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے،کوئی بھی کیس عدم پیروی پر خارج نہیں کیا جائے گا،پنجاب بھر میں خواتین عدالتی ملازمین کو بھی حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer