امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری

امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) ماہر امراض قلب ڈاکٹرعطا اللہ خان نیازی نے جدید کارڈیک سرجری متعارف کرانے کی نوید سنا دی، ان کا کہنا ہے کہ جدید سرجری پرکم اخراجات آئیں گے۔

ماہر امراض ڈاکٹر عطا اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ شالامار ہسپتال میں جدید کارڈیک سرجری متعارف کرانے جا رہے ہیں، جس سے مریض کو کم اخراجات اور کم تکلیف برادشت کرنی پڑے گی۔ مریض کو ہسپتال میں بھی زیادہ دن رہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ڈاکٹرعطا اللہ خان نیازی نے بتایا کہ انہوں نے جدید سرجری کے لئے دنیا کے بہترین پروفیسر سےتربیت حاصل کی ہے، اس سے قبل اس طرح کی سرجری صرف یورپین ممالک میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سرجری کے لئے مشینری اور آلات باہر سے منگوائے جا رہے ہیں جن کے پاکستان پہنچتے ہی سرجری کا آغازکر دیا جائے گا۔