ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل شاپ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

موبائل شاپ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) نشتر کالونی کے علاقہ اعظم چوک میں واقع موبائل شاپ میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ اعظم چوک میں واقع موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی جہاں دکان میں سویا ہوا 25سالہ اشفاق آتشزدگی کے باعث جاں بحق اور15سالہ طلحہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا کر طلحہ کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer