رحمان ملک قانون کی گرفت میں آگئے، سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

رحمان ملک قانون کی گرفت میں آگئے، سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عسکری الیون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

تفصیلات کے مطابق خدائی خدمت گار محمود اختر نقوی نےسابق  وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دوہری شہریت پر2013 کا سینیٹ الیکشن لڑا،عدالت نے دوہری شہریت پر رحمان ملک کی سینیٹرشپ منسوخ کی، رحمان ملک نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انتخاب میں حصہ لیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔حضرت مادھول لعل حسینؒ کے عرس کی تقریبات شروع, لاہور میں آج مقامی تعطیل

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رحمان ملک کیخلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرکے کارروائی کی جائے۔