ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاشورہ جلوسوں کے روایتی راستوں کی کلیئرنس کا حکم; تمام روٹس پر سموگ گنز کا استعمال کرنے کا فیصلہ

عاشورہ جلوسوں کے روایتی راستوں کی کلیئرنس کا حکم; تمام روٹس پر سموگ گنز کا استعمال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عزاداروں کی سہولت کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرخصوصی انتظامات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے  عاشورہ جلوسوں کے روایتی راستوں کی کلیئرنس کا حکم دے دیا ۔
ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹیپا کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ اےسیزتمام تحصیلوں میں روٹس کی صفائی اور مرمت کی نگرانی کر رہے ہیں۔اسلام پورہ، پانڈو سٹریٹ، وسن پورہ ، والڈ سٹی میں بڑے پیمانے پر اقدامات ہیں ۔ نشتر،رائیونڈ،کینٹ میں مین ہول کوورز کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔بھاٹی گیٹ میں ساڑھے 4 فٹ اونچی حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ذریعے تمام آپریشنز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کردی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی کرلی ۔  ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا عاشورہ روٹس پر تمام پیچ ورک اور سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کریں، جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور دھلائی کا عمل جاری رکھا جائے،شدید سے بچاؤ کے لیے تمام روٹس پر سموگ گنز کا استعمال کریں
نثار حویلی کے تنگ راستوں پر ہینڈ ہیلڈ واٹر اسپرنکلرز کا استعمال یقینی بنائیں۔تمام امام بارگاہوں کے سامنے سے غیر قانونی سٹالز اور ریڑھیاں فوری ہٹائیں۔کنٹرول روم سے تمام آپریشنز کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔عزاداروں کیلئےبہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔گرمی کےپیش نظرسموگ گنز،واٹراسپرنکلرزتعینات ہیں