ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 8 سالہ منتہازہرہ زیادتی اورقتل کیس کےملزم کا عبرت ناک انجام

 8 سالہ منتہازہرہ زیادتی اورقتل کیس کےملزم کا عبرت ناک انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: 8 سالہ منتہازہرہ مبینہ زیادتی اورقتل کیس کے  ملزم  کا عبرت ناک انجام ہوا۔ 
سرگودھا میں   مرکزی ملزم محمدارسلان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے بعد کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ۔  منتہا زہرہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی تدفین پر شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ 
 قبرستانوں نے تدفین کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد مختلف علاقوں میں منتقل کی گئی۔
شہریوں نے جنازے اور تدفین میں شرکت سے گریز کیا۔کمسن بچی کے بہیمانہ قتل پر شہر بھر میں غم و غصہ برقرارہے ۔
ملزم کو 58 شمالی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔ 7 افراد نے نماز جنازہ ادا کی