ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ :محکمہ موسمیات نے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا.

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں کے لیے موسم سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ  میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔