شاہد سپرا :لیسکو نے یومِ عاشور ہ کے موقع پر مرکزی جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
لیسکو حکام کے مطابق مرکزی جلوس کے روٹ کو 3گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جائے گی، جبکہ ان گرڈ اسٹیشنز سے نکلنے والے 11 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
کمپنی نےداتا دربار اور میکلوڈ روڈ ڈویژن کے فیڈرز کو بھی مکمل طور پر لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے تاکہ عزاداری کے دوران بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جلوس کے روٹ پر 4 مختلف مقامات پر جنریٹرز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں،جلوس کے روٹ پر مجموعی طور پر71 ملازمین 24 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ ایکسیئن داتا دربار ڈویژن کو فیاض حسین تالپور فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لیسکو افسران کی کنٹرول روم میں بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔