ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے میں تصادم، 3 افراد زخمی

ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے میں تصادم، 3 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سندر کے علاقے میں ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔