ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ لاہور میں حبس اور تپش میں اضافہ، ہیٹ الرٹ جاری

شہرِ لاہور میں حبس اور تپش میں اضافہ، ہیٹ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور سورج کی تیز تپش کے باعث موسم گرم اور حبس زدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ آسمان پر کہیں کہیں بادل موجود ہیں، تاہم محکمہ موسمیات نے آج بارش کے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود گرمی کی شدت میں خاص کمی محسوس نہیں کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔