ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کا اعتراف جرم؛قتل کی وجہ سامنے آگئی

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کا اعتراف جرم؛قتل کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ٹک ٹاکر ثنایوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکار  پر ثنا یوسف کو قتل کیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، ثنا یوسف نے مجھے واپس جانےکو کہا، میں ثنا یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا تھا جو اس نے نہیں لیا۔ 
 ملزم نے بیان میں کہا کہ 2 جون کو  ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے اسے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثنا یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر قتل کردیا۔

واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسےگرفتار کرلیا گیا