ویب ڈیسک : ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منگل کے روز کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور 100 انڈیکس 5878 پوائنٹس اضافے سے 122045 کی سطح پر پہنچا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار وقتی طور پر روک دیاگیا تھا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رہا تھا اور 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 6079 پوائنٹس کے اضافے سے 122246 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 80 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 35 فیصد زائد ہیں، آج ہوئے کاروبار کی مالیت 37 ارب 61 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ روز کی مالیت سے 60 فیصد زائد ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 714 ارب روپے بڑھ کر 14778 ارب روپے ہو گئی۔