ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ منشیات فروش کو بچانے پر سب انسپکٹر گرفتار

لاہور؛ منشیات فروش کو بچانے پر سب انسپکٹر گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے  مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کے لیے باووالا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔

سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔

Ansa Awais

Content Writer