جمال الدین : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کے فیصلے کا معاملہ، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا، جج کی رخصت کے باعث فیصلہ 28 جون تک موخر کر دیا گیا ۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 28 جون تک موخر کر دیا، متعلقہ جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ضمانتوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کارروائی موخر کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔
دونوں مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 28 جون کو سنایا جائے گا ۔فریقین نےضمانتوں کی درخواست پر اپنے دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔ عدالت نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 109/23اور 108/23 میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔