ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے وی سی نیشنز کپ والی بال: فائنل آج پاکستان اور بحرین کے مابین ہوگا

اے وی سی نیشنز کپ والی بال: فائنل آج پاکستان اور بحرین کے مابین ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشین والی بال نیشنز کپ کا فائنل آج پاکستان اور بحرین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بحرین میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے گزشتہ روز سینی فائنل میں 20 درجے اوپر رینکڈ ٹیم قطر کو شکست دی تھی اور پاکستان والی بال ٹیم بحرین کے خلاف فائنل میں فتح کے لیے پر اُمید ہے۔

واضح رہے کہ ایشین مینز نیشن کپ کی فاتح ٹیم ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1989 میں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔