علی ساہی:6ارب سےزائدشہریوں کی ای چالانزکی وصولی،ایکسائز سےمددکیلئےرابطہ، مراسلہ کے مطابق ای چالانزکلیئرکروانےتک رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت نہ دی جائے۔
مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ صوبہ میں روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈوٹرانسفرہوتی ہیں، گاڑیوں کی ٹرانسفرپرمالکان سےای چالانزکی وصولی کی جائے۔
نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئےاگرشہری کےذمہ واجبات ہیں تووصولی کرکےاجازت دی جائے،ایکسائزکی جانب سےوصولیوں سےبڑی حد تک ای چالانز کلیئرنس میں مدد ملے گی۔
سی ٹی اولاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام سہولیات ای چالانزکی ادائیگی تک فراہم نہیں کی جارہی، ایکسائزکیساتھ پہلےبھی وصولی کیلئےسیف سٹیزاتھارٹی رابطہ میں ہے۔
بروقت اقدامات کے لئےسی ٹی او لاہور نے مراسلہ ڈی جی ایکسائز کو بھجوا دیا گیا۔