ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے، 6 ہزار700 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئیں

ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے، 6 ہزار700 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: خطرناک سفرکےخاتمے کیلئےٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری، صوبہ بھرمیں خطرناک سفر میں ملوث ٹرانسپورٹرزکیخلاف کارروائیاں جاری،  رواں ماہ13ہزار600سےزائدٹرانسپورٹرز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھتوں پرسواریاں بٹھانےوالےٹرانسپورٹرکو98لاکھ16ہزارسےزائدکےجرمانے کئے۔

چھتوں پرسواریاں بٹھانےپر6ہزار700سےزائدگاڑیوں کوبندکیاگیا ، شہریوں کی زندگی کوخطرےمیں ڈالنےوالے666 ڈرائیورز  کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیا گیا۔ 

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پیسوں کےلالچ میں سواریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنےدینگے۔

خطرناک سفرکی حوصلہ شکنی کیلئےٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنانےکیلئےٹرانسپورٹرزٹریفک پولیس کاساتھ دیں،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔