سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
عشرہ محرم کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس اور 9200 سے زائد جلوس منعقد ہوں گے۔صوبہ بھر میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔صرف لاہور میں 28 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔53 ہزار کمیونٹی رضاکار مجالس اور 38 ہزار جلوسوں کی سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔
آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا ذاتی جائزہ لیا جائے۔محرم سے قبل تمام فلیش پوائنٹس اور حساس مقامات پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاننگ مکمل کی جائے۔
اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس کو پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہو گی تاکہ محرم الحرام کو پرامن، محفوظ اور باوقار بنایا جا سکے۔