ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے کا ہوگیا تھا۔