جنوبی، وسطی اور بالائی پنجاب سےکئی اہم شخصیات کی بلاول بھٹو سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں اہم شخصیات کی ملاقاتیں، سنٹرل، اپر اور جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت  اختیار کر لی۔

جہلم سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ملک جاوید نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی 

چیئرمین پیپلزپارٹی سے جہلم سے PP-25 کے سابق امیدوار راجہ سفیر نے بھی ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔  بلاول بھٹو سے سابق ایم پی اے حمید درانی نے بھی ملاقات کی۔

 جہلم سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار نذر اقبال نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی پی -82 خوشاب سے سابق امیدوار ملک ذیشان اعوان، سابق ایم پی اے چودھری شوکت نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرنے والوں میں راجہ عمار، سردار ، پیر عاقب علی، رفعت حیات خان، پیر عباس محی الدین، ملک طاہر اختر، اعجاز احمد، ملک سعید عباس اور عابد  بھی شامل تھے۔  ملاقات کے دوران پیر عباس محی الدین نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ 

ملاقات کے دوران ملک ریاست علی، ذیلدار احسن شاہ، سید ظہیر شاہ، رفعت حیات خان، ملک عاقل علی خان، انس عزیز اور خواجہ خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 

 ڈسکہ سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم اعجاز احمد چھجا بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے بھی آج زرداری ہاوس میں چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران اپنی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل نوابزادہ افتخاراحمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماﺅں نےبھی ملاقاتیں کیں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی رہنماؤں کو منظم رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔

 ہمارے پاس قائد عوا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا منشور ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی ملک سے غربت ختم کرکے عوام میں خوشحالی لائے گی۔ 

اس ملاقات میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی ،  وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔