ویب ڈیسک : ہر ایک کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ مخالف بالر کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکے لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بیٹسمین نے چھکا مار کر گیند باؤنڈری سے باہر پھینکی لیکن اسکی خوشی ایک دم پریشانی میں بدل گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارکشائر میں النگورتھ سینٹ میری کرکٹ کلب کی طرف سے ایک میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی نژاد انگلش بلے باز آصف علی کے چھکے سے انکی اپنی ہی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ آصف علی برطانیہ میں ٹیکسی چلاتے ہیں، لیکن کرکٹ کے بے انتہا شوقین ہیں۔ آصف علی میچ کے دوران ایسا شاٹ لگایا کہ گیند ان کی گاڑی سے جا ٹکرائی، اور گاڑی کا پیچھے والا شیشہ ٹوٹ گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھکے کی خوشی منانے والے آصف علی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
That moment when you hit a massive six only for it crash through your own car windscreen ????????
— Illingworth St Mary’s CC (@IllingworthCC) June 20, 2021
???? Sound on to hear the smash ???? pic.twitter.com/FNjRMic9U5
— Illingworth St Mary’s CC (@IllingworthCC) June 20, 2021