سٹی42: طلبہ کےلیےخوشخبری۔۔ محکمہ سیاحت نے طالب علموں کے لئے ڈبل ڈیکر بس کی ٹکٹ سستی کردی، شالاماباغ اور گریٹر اقبال پارک کی ٹکٹ 400 سے کم کرکے 300 کردی گئی۔
تفصیلات کےمطا بق محکمہ سیاحت کی جانب سےطلبہ کیلئےواہگہ ڈبل ڈیکر بس سروسز کی ٹکٹ 500 سے کم کرکے 400 کردی گئی جبکہ قذافی سے شالاماباغ اور گریٹر اقبال پارک کی ٹکٹ 400 سے کم کرکے 300 کردی گئی۔ کسی بھی تعلیمی ادارے سے وابسطہ سیر کے خواہاں طلبا اپنا کارڈ دیکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں محکمہ سیاحت کے مطابق ٹکٹ سستا کرنے کا مقصد طلبا کو بہترین معلوماتی سروسسز فراہم کرنا ہے
واضح رہے محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹس شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹس میں شالامار باغ ،بدھاآوا،دی انگاز کا مقبرہ شامل ہیں۔ اس سے قبل ڈبل ڈیکر بس گریٹر اقبال پارک، فوڈ سٹریٹ، بادشاہی مسجد پر سیاحوں کے لیے چلائی گئی تھی ۔ واہگہ بارڈر کا روٹس کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا ۔