تاجر تنظیموں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Traders Lahore
کیپشن: Traders
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: صوبائی دارلحکومت کی دو بڑی تاجر تنظیموں نے اتحاد کر لیا، قومی تاجر اتحاد اور انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے الائنس کرلیا۔ حکومت کو تاجر مسائل پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نعیم میر کہتے ہیں آمدن سے زائد اثاثوں کےمحض شک کی بنیاد پر تاجروں کی گرفتاریوں کے کالے قانون کو ختم کیا جائے۔  

تفصیلات کے مطابق قومی تاجر اتحاد اور انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے الائنس کرلیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ پر انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور قومی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔ چیئرمین سپریم کونسل قومی تاجر اتحاد خواجہ اظہر گلشن، صدر قومی تاجر اتحاد ملک خالدمحمود،چیئرمین لاہور علی حسن گجر  عاصم ارشاد موجود تھے جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر، صدر شاہدرہ بورڈ میاں خلیل عبیر، صدر لٹن روڈ حافظ رضوان بٹ، صدر مال روڈ سہیل محمود بٹ موجود رہے۔
اس موقع پر تاجر مسائل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر کو آمدن سے زائد اثاثوں کا محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرنے کا مقصد تاجروں کی توانا آوازوں کو دبانا ہے، حکومت کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔