عظمی بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس!

عظمی بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری پر الزامات لگانے پر پنجاب حکومت نے لیگی رہنما عظمی بخاری کو  25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
وزیر اعلی  پنجاب  کی قانونی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے ’شرانگیز اور گمراہ کن الزامات‘ کا جائزہ لیا ہے۔ قانونی ٹیم کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا  دیا گیا۔ نوٹس  میں عظمی بخاری  کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس میں وزیراعلی اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت ،بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا. یا د رہے کہ عظمی بخاری نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی اور پرنسپل سیکرٹری پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے رشوت لینے کا الزام عائد کیا تھا۔