پیف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی سنی گئی

پیف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی سنی گئی، محکمہ خزانہ نے بالآخر پیف کے لیے واجب الادا رقم کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ خزُانہ نے پیف کے لیے 3 ارب پچاس کروڑ روپے کُا اجرا کردیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے لئے فنڈز کا اجرا کئی روز سے تاخیر کا شکار تھا۔  پیف کے تحت چلنے والے تعلینی اداروں کے لیے سیلری و نان سیلری اخرجات کی مد نیں فنڈ کا اجرا کیا گیا ۔حکام کے مطابق پیف کی جانب سے متعدد بار محکمہ سکول ایجوکیشن سے فنڈ کے اجرا پر اپیل کی گئی تھی اور رواں مالی سال میں اکاؤنٹ کلوزنگ سے قبل مذکورہ فنڈز کا فوری اجرا کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام لاہور سمیت صوبہ میں 8 ہزار ایک سو گیارہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے ۔جس کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھارہی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer