ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے پاکستان میں استاد کی تنخواہ مزدور سے بھی کم

نئے پاکستان میں استاد کی تنخواہ مزدور سے بھی کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) نئے پاکستان میں استاد کی تنخواہ مزدور سے بھی کم کردی گئی، پنجاب حکومت کے ”آفٹر نون سکول پروگرام“ میں استاد کی تنخواہ پندرہ ہزار ہوگی۔

 تحریک انصاف کی حکومت 22 اضلاع میں سابق دور حکومت کے سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام کو ”آفٹر نون سکول پروگرام“ کے نام سے شروع کررہی ہے۔ پروگرام سے دو لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شام میں کلاس لے کر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے ”آفٹر نون سکول پروگرام“ میں ایک استاد کی تنخواہ صرف 15 ہزار سے 17 ہزار مقرر کی گئی ہے جس کی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروگرام میں ہیڈ ایلیمنٹری ہیڈ ٹیچر کی تنخواہ 18 ہزار اور ہائر سیکنڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کی تنخواہ 20 ہزار ہوگی جبکہ استاد کی تنخواہ پندرہ ہزار سے سترہ ہزار ہے جو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مزدور کی 17 ہزار 5 سو سے بھی کم ہے۔

پالیسی کے مطابق ”آفٹر نون سکول پروگرام“ میں حاضر سروس اساتذہ، ریٹائرڈ اساتذہ اور پرائیوٹ اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی۔