ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز ہوجائیں ہوشیار، خبردار!!!

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز ہوجائیں ہوشیار، خبردار!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے والوں کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم شہر کے بیشتر بینکوں نے اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کرنا شروع کر دیا۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری جلد از جلد اپنے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک کروا لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی 30 جون میں کچھ روز باقی ہیں اور اس سے قبل بغیر اطلاع دئیے بینکوں کی جانب سے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بند کرنا غلط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر اکاؤنٹ عارضی بند کرنے ہی ہیں تو سب سے پہلے کھاتہ داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ کھاتہ دار پریشانی سے بچ سکیں۔