ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم مودی کا بیان مسترد: وزیر تعلیم کے مستعفی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

وزیر اعظم مودی کا بیان مسترد: وزیر تعلیم کے مستعفی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے پیپر لیک سے متعلق نریندر مودی  کا بیان مسترد کرنے  ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

بھارت میں پیپر لیک معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے اور طلبہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز  آنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومتی وفد کی کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس کےبعد ترجمان سی جے پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتا دیا ہے کہ وزیرتعلیم مستعفی نہ ہوئےتو احتجاج بڑھتاجائےگا اور پھر ملک  بھر میں احتجاج کی کال دیناہوگی۔ 

ترجمان کے مطابق حکومتی اراکین نے ایف آئی آر واپس لینے پر بھی آمادگی کااظہارکیا ہے جبکہ حکومت نے نوجوانوں کے مطالبات پر جواب دینے کے لئےکل دوپہر تک کا وقت مانگ لیا ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی چیف جسٹس نے طلبا پر  پولیس تشدد کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار پر صفائیاں پیش کرنا شروع کردیں اور کہا کہ ان کے سامنے آئینی پٹیشن دائر نہیں ہوئی، صرف ایک وکیل کا خط آیا تھا اور وہ ایک وکیل کے خط کو آئینی پٹیشن تصور نہیں کرسکتے۔