ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں،بھاٹی انڈر پاس پانی سے بھر گیا, نکاسی کیلئے بنائے گئے کنویں کی دیواریں ٹوٹ گئیں

مون سون بارشیں،بھاٹی انڈر پاس پانی سے بھر گیا, نکاسی کیلئے بنائے گئے کنویں کی دیواریں ٹوٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مون سون بارشیں،بھاٹی انڈر پاس پانی سے بھر گیا۔انڈر پاس کے نکاس کیلئے بنائے گئے کنویں کی دیواریں ٹوٹ گئیں۔
بھاٹی انڈر پاس کی ناقص تعمیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بارشی پانی نے کنویں کی اینٹوں کی دیواریں زمین بوس کردیں۔حفاظتی اقدامات اور سپورٹ نہ ہونے سے کنویں کی دیواریں گریں۔
دیواریں گرنے سے پانی زیر تعمیر انڈر پاس میں بھرگیا ، تعمیراتی کام متاثر ہوگیا ۔ منصوبے میں تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا ۔ 
اس سے قبل بھاٹی میں ماں بیٹی گٹر میں گرکرجان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔ٹیپا اور کنٹریکٹر نے 2اموات کے واقعہ سے بھی سبق نہ سیکھا۔