وقاص احمد: لاہور کے علاقے ہئیر میں 4 سالہ بچہ پانی سے بھرے پلاٹ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے بچے کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، جو ہرپالکے گاؤں کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد بچے کی لاش قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین نے واقعے کے حوالے سے کسی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا ہے۔