احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے گریڈ 16 سے 18 کے افسران کو اہم ریلیف دیتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔
جسٹس محمد اعظم خان نے درخواست گزار افسران کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو رٹ درخواست پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
عدالت نے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں رکاوٹ ڈالنے سے بھی روک دیا اور کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔