جنید ریاض:مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عوامی تحفظ اور فوری ریلیف کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اپنا عوامی رابطہ شکایت سیل فعال کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے باعث کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی واقعے کی فوری اطلاع "سکندر سے بولیں" ہیلپ لائن پر دی جا سکتی ہے، تاکہ متعلقہ اداروں کے ذریعے بروقت کارروائی اور عوام کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق 0334-8699100 پر قائم "سکندر سے بولیں" ہیلپ لائن بالخصوص پی پی 183 اور این اے 134 کے شہریوں کے لیے فعال کر دی گئی ہے، جہاں بارش، نکاسی آب یا دیگر ہنگامی مسائل سے متعلق شکایات اور اطلاعات درج کرائی جا سکتی ہیں۔