سٹی42: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر ایک مسافر ٹرین بولان میل کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی لیکن وہ مساروں کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام ہو گئے۔
آج جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع سبی میں ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں بولان میل بال بال بچ گئی۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سبی کے علاقہ ڈنگرا کے قریب آج ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے چھپ کر بزدلانہ وار کیا اور بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے سے بولان میل کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
اس دھماکے کے بعد پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ۔
ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
سبی میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے ، ۔
سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا، ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لئے ریلوے کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہے۔
کلیرنس کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل پر روانہ کیا جائے گا۔