ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنار کی دکان پر ڈکیتی کی واردات؛ 4 ڈاکو20 تولے سونا اور رقم لوٹ کر فرار

 سنار کی دکان پر ڈکیتی کی واردات؛ 4 ڈاکو20 تولے سونا اور رقم لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں  کورنگی میں ایک اور سنار کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔

 کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے سونار کی دکان لوٹ لی۔پولیس نے بتایا کہ 4 ڈاکو سونار کی دکان سے 20 تولہ سے زائد سونا اور رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ ڈکیتوں نے دکان کے اندر موجود کئی سونے کے سیٹ لوٹ لیے جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیجز کی مدد سے واقع کی تحقیقات اور ڈکیتوں کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی۔