ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شوروم کا ملازم 110 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اُڑا

لاہور میں شوروم کا ملازم 110 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اُڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :لاہور میں ایک شو روم کا ملازم  ہی بھاری مقدار میں سونا اور نقدی لے اڑا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نواب قریشی نے مین فیروزپور روڑ پر شو روم بنا رکھا تھا، جب  اس نے صبح شو روم کھولا تو سارا سامان بکھرا ہوا ملا جب کہ الماری اور تمام درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ چور 110تولے سونا،  10لاکھ روپے نقدی اور 2 پسٹل چوری کرکے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں شوروم کا ملازم افتخار چوری کرتا ہوا نظر آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔