ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے اہلکار سی سی ڈی کے نام پر لوٹنے لگے ، 3،اہلکار گرفتار

لاہور پولیس کے اہلکار سی سی ڈی کے نام پر لوٹنے لگے ، 3،اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کے اہلکاروں نے سی سی ڈی کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا
 پولیس  کے مطابق رائیونڈ تھانہ میں 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج  کرکے انہیں  گرفتار کرلیا گیا ،کانسٹیبل توقیر ، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا ، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا ،  ایف آئی آر کے مطابق اہلکار 2 شہریوں کو اغواکرکے25لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے ،ملزموں  نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں ،ملزموں نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں ،متاثرہ افراد کے اہلخانہ نے6لاکھ 75ہزار دیکرنوجوانوں کو بازیاب کروایا ، تینوں پولیس ملازمین سے تفتیش جاری ہے ،اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔