ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے ڈرامہ سیٹ پر جھگڑے کا الزام منسا ملک پر لگانے کے بعد ان پر خود سے متاثر اور جیلس ہو کر الزام لگادیا، جبکہ منسا ملک کی جانب سے بھی ڈھکے چھپے انداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو کی صورت میں مختلف بیانات دیے جس میں شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ واک اور منسا ملک کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہونے واکے جھگڑے کے بارے میں خصوصی طور پر گفتگو کی۔

 علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ جھگڑے کی شروعات اُنہوں نے نہیں کی، بلکہ منسا ملک نے پہلے اُنہیں تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے نے غصے میں صرف اپنا جوتا پھینکا۔

علیزے شاہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران منسا ملک کے ان سے خوشگوار تعلقات تھے اور دونوں سیٹ پر اچھی طرح وقت گزارتی تھیں، حتیٰ کہ منسا اُن کے ساتھ سگریٹ بھی پیا کرتی تھیں لیکن اچانک منسا کا رویہ تبدیل ہو گیا اور اختلافات شروع ہو گئے، جن کی وجہ اُنہیں سمجھ نہیں آئی۔

علیزے نے بتایا کہ جھگڑے کے وقت اداکار سمیع خان بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، علیزے کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کے جھگڑے کی حامی نہیں لیکن اپنے دفاع میں ردِعمل دینا اُن کا حق ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے پروڈکشن والوں نے کہا کہ ان کا ڈرامہ خراب ہوجائے گا اس لئے وہ ایف آئی آر نہ کروائیں مگر اگلی صبح ان کے ہی خلاف مقدمہ بنا ہوا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے منسا کے کپڑے پھاڑ دیئے اور لڑائی جھگڑا کیا۔

دوسری جانب علیزے شاہ کے بیانات پر منسا ملک نے بھی انسٹاگرام پر ایک مبہم سے پوسٹ شیئر کر کے اپنا ردِ عمل دے دیا۔

منسا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کر کے اسمائلی فیس کا ایموجی لگایا جس میں لکھا تھا کہ 'ہر چیز کا صدقہ ہوتا ہے اور عقل کا صدقہ جاہل کی بات سن کر برداشت کرلینا ہے'۔