لیجنڈری فاسٹ بولر سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بولرزکو ٹِپس دینے کی پیشکش

 لیجنڈری فاسٹ بولر سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بولرزکو ٹِپس دینے کی پیشکش
کیپشن: Sarfaraz Nawaz ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستانی بولرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی بولرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔ لندن میں مقیم ریورس سوئنگ کے موجد کہلانے والے سرفراز نوز نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف کے نام خط میں تین ہفتوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

سرفراز نواز  نے خط میں لکھا ہے کہ وہ چند دنوں میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اور اس دوران وہ پاکستانی بولرز کی کوچنگ کے لیے تین ہفتوں کا وقت نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کا کوئی پیسہ نہیں لوں گا صرف سفری اور قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولرز کو فائن ٹیون کرکے مزید بہتر پرفارمنس لی جاسکتی ہے۔