شہر کے باسیوں کے لئےبری خبر

Electricity short fall,Lesco,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی،سسٹم پر تین سو میگاواٹ شارٹ فال ہونے سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ چار ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی چار ہزار تین سو میگاواٹ کی جارہی ہے، طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے شہر میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے پر لیسکو کو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز طلب و رسد برابر ہونے پر لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کی گئی تھی۔