ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  

 چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ،الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہو گی ،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے کل 10 بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مقدمات کے باعث آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئے،کل بھی مقدمے کی سماعت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالہ میں رہائش پذیر ہے ۔