مجرموں کی خودساختہ صوبہ بدری پولیس  کیلئےچیلنج بن گی

مجرموں کی خودساختہ صوبہ بدری پولیس  کیلئےچیلنج بن گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مجرموں کی خودساختہ صوبہ بدری پولیس  کیلئےچیلنج بن گی ۔ سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے کرائے داروں کی رجسٹریشن کیلئےسافٹ ویئر ٹیکنالوجی مانگ لی ۔ کراچی کا ڈاکو لاہور میں اور لاہور کا ڈاکو سندھ میں ہو گا تو سافٹ ویئر کی مدد سے پکڑا جائے گا۔

 تفصیلات کےمطابق  سابق دور حکومت میں لاہور پولیس نےکرائےداروں کی رجسٹریشن کیلئے ٹینٹ رجسٹریشن سافٹ ویئر تیار کیاتھاجس کامقصد تھا کہ کوئی بھی کرائے دار جب اس سافٹ ویئر میں رجسٹرڈ ہو گا تو اس کی کریمنل ہسٹری پولیس کو مل سکے گی ۔سندھ پولیس نے لاہور پولیس سےسافٹ ویئرمانگ لیا ہے ۔

 افسران کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بعد سندھ میں پناہ لیتےہیں یا سندھ والے لاہور میں ، تاہم اب ٹینٹ رجسٹریشن سافٹ ویئر کراچی پولیس استعمال کرے گی جس سے پنجاب سے فرار ہو کر کراچی اور کراچی سے فرار ہو کر لاہور آنے والے ملز موں کاڈیٹا شیئر کیا جائےگا ۔لاہور پولیس کے ٹینٹ رجسٹریشن میں چار لاکھ سے ذائد کرائے داروں کا ڈیٹا موجود ہے۔