ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف صبح وطن واپسی کا اعلان کریں، شام تک طیارہ انکے پاس ہوگا، شیخ رشید

نواز شریف صبح وطن واپسی کا اعلان کریں، شام تک طیارہ انکے پاس ہوگا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی۔ مفت مشورہ ہے،  مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے ، شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرعظم  نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رھے ہیں کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، یہ تکلیف ان کی اپنی پسند پر ہے وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائیبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ را کے ایجنٹوں سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں، نریندر مودی سے آپ پگڑیاں بدلتے ہیں، جاتی امرا کشمیر کے کس نقشے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو فروخت کر رہے ہیں، کشمیری کوئی بھولا نہیں، سارا پاکستان بھی کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں تھاگمشدگی تھی۔ یہ بھی ڈھونڈ سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر۔ صحافی کی جانب سے حقائق بتانے کے مطالبے پر کہا کہ یہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔