ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

فضائی سفر
کیپشن: فضائی سفر کرنے والے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا  ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔ 
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک  ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے،  سی او سی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس اورپاکستان میں موجوددیگروائرس سےمتعلق حکمت عملی ترتیب دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے، ڈیلٹاوائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے۔

این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک سفر کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ،کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی انڈسٹری جبکہ  زراعت، میڈیا، وکلا، فیکٹری مزدور اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔