دیال سنگھ کالج کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ

Dyal Singh College
کیپشن: Dyal Singh College
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) دیال سنگھ کالج کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے والڈ سٹی اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کے معروف تعلیمی ادارے دیال سنگھ کالج کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج کی بحالی کا ٹاسک والڈ سٹی اتھارٹی کو سونپ دیا ہے۔

 سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب کے مطابق دیال سنگھ کالج کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا، اس حوالے سے دیال سنگھ کالج کی بلڈنگ کو محفوظ بنایا جائے گا۔

 ندیم محبوب نے مزید بتایا کہ والڈ سٹی اتھارٹی جلد اس پراجیکٹ پر کام شروع کردے گی، دیال سنگھ کالج کی بلڈنگ تاریخی حیثیت رکھتی ہے،اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر ہی اسے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد  رہےکہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور نسبت روڈ پر لکشمی چوک کے نزدیک واقع ہے، گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور پاکستان جامعۂ پنجاب سے وابستہ ایک پرانا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کالج ہے،دانشگاہ دیال سنگھ لاہور میں سردار دیال سنگھ کی خواہش کے مطابق 1910 میں قائم کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer