ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایمریٹس اور اتحاد ایئرلائن  نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔


ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 14 دنوں میں جن مسافروں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے راستے سے سفر کیا ہے، انہیں کسی بھی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے سبب کی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہری، وہاں کا گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشنوں کے ارکان کو کووڈ 19 پروٹوکولز کے ساتھ اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا اور انہیں سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب اتحاد ایئر لائن نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ پاکستان سے آنے والی پروازیں 31 جولائی تک معطل رہیں گی۔