ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کام چور پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

کام چور پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کا کام چور پولیس اہلکاروں سے کام لینے کا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کلریکل سیٹوں پر کام کرنے والے والے پولیس کیڈر کے افسران وملازمین کو تھانوں سمیت دیگر فیلڈ ڈیوٹیوں پر بھجوانے کا حکم، ایک ہفتے کے اندر تعیناتیاں کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔

بہت ہوگئی کام چوری اب فیلڈ میں جاؤ، پولیس کے کام چور پولیس اہلکاروں کو فیلڈ میں بھیجنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فیلڈ میں اہلکاروں کی کمی دور کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کا کلیریکل ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کو فوری فیلڈ میں بھیجنے کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

اگر کوئی افسر چاہتا ہے کہ ماتحت دفتر کام کرے تو آئی جی پنجاب سے اجازت لے گا اس کے بغیر کوئی اہلکار دفتر میں تعینات نہیں رہے گا۔ کلیریکل ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کو فوری فیلڈ میں بھیجا جائے۔ ایک ہفتے کا وقت ہے بعد میں کوئی دفترمیں ڈیوٹی نہ دے، اگر کسی افسر نے ماتحت سے دفتر میں کام کرایا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اے آئی جی ایڈمن نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو فیلڈ ڈیوٹی کا مراسلہ بھجوا دیا۔ 

دوسری جانب آئی جی پنجاب  شعیب دستگیر نے افسران وملازمین کو اچھی خبر سناتے ہوئے اہم اعلان کیا کہ اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی۔جس سےدرخواستیں جمع کرانے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی کیونکہ قبل ازیں درخواستوں کی تاریخ 30جون تھی اس پر آئی جی پنجاب نے توسیع کرتے 30ستمبر کر دی، اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔